www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

801760
اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر نے انسانی معاشرے کیلئے امریکی سامراج کو کورونا وائرس سے کھیں زیادہ خطرناک قرار دیتے ھوئے کھا کہ امریکہ کے جابر حکام نے ھمیشہ ھی آزاد و خود مختارقوموں پر دباو ڈالا ہے۔
اسلامی جمھوریہ ایران کے صدرحسن روحانی نے وینزویلا کے صدرنکولس میدورو کیساتھ ھونے والی ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کھا کہ ایران اور وینزویلا نے باھمی تعاون کے فروغ اوریکجھتی سے برسھا برس تک امریکی جارحیت اور وائرس کا مقابلہ کیا۔
صدر مملکت نے کورونا وائرس کیخلاف ایرانی اقدامات اور کامیابیوں من جملہ کورونا وائرس کٹس ٹسٹ کی تیاری اور طبی ساز و سامان کی پیدا وار کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ ھم کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے وینزویلا جیسے دوست ملک کے ساتھ اپنے تجربات کے تبادلے پر تیار ہیں۔
حسن روحانی نے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ پر زور دیتے ھوئے اس قسم کے تعاون کو ایران اور وینزویلا کےعوام کے مفاد میں قرار دیا۔
ھونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں وینزویلا کے صدر نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے ایرانی کوششوں کو سراھتے ھوئے ایرانی حکومت اورعوام سے یکجھتی کا اظھار کیا۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک سامراج کیخلاف لڑنے میں ایک دوسرے کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
وینزویلا کے صدر نے دونوں ممالک کے وزرائے صحت کے درمیان ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے ایران کے تجربوں سے فائدہ اٹھانے کی خواھش کا اظھار کیا۔
انھوں نے اویپک اجلاس کے دوران کئے گئے فیصلوں کو مثبت قرار دیتے ھوئے کھا کہ تیل کی پیداوار میں کمی اور تیل کی قیمتوں میں استحکام لانے کیلئے تعاون ناگزیر ہے اور امریکہ ھر قسم کی کوشش کے باوجود آزاد و خود مختارقوموں کی ترقی و پیشرفت کو روکنے میں ناکام رھا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh