
دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کورونا اپنے پیرجما رھا ہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 211 کیس سامنے آنے کے بعد مریضوں کی کُل تعداد 5 ھزار 716 ھو گئی، جبکہ کورونا سے مزید 3 افراد کے انتقال کرنے کے بعد اس سے اموات کی تعداد 96 ھو چکی ہے۔
پاکستان میں 4 ھزار 514 کورونا کے مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں، جن میں سے 44 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 ھزار 97 مریض اس بیماری سے صحت یاب ھو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔
وفاقی وزارت صحت کے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3157 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ ھوئے جب کہ 342 میں کورونا وائرس کی تصدیق ھوئی۔ جس کے بعد ملک بھر میں مصدقہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 5716 ھوگئی ہے۔
پاکستان میں کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے والے 17 ڈاکٹرز اور 2 نرسز سمیت دیگر اسٹاف بھی وائرس کا نشانہ بن گئے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان میں لاک ڈاؤن میں توسیع یا نرمی سے متعلق آج فیصلہ کیا جائیگا۔
پاکستان، کورونا سے 96 اموات، 44 کی حالت نازک
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 275

