www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

783418
امریکہ میں کورونا وائرس کا شکار ھو کر ھلاک ھونے والوں کی تعداد تیئیس ھزار چھے سو ساٹھ تک پھنچ گئی ہے۔
امریکی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ کورونا سے ھلاک ھونے والوں کی تعداد تیئیس ھزار چھے سو چالیس تک پھنچ گئی ہے جبکہ وھاں اب تک پانچ لاکھ چھیاسی ھزار نو سو اکتالیس کورونا کیسز رکارڈ کئے جا چکے ہیں۔ امریکہ اس وقت کورونا وائرس سے متاثرین اور ھلاک ھونے والوں کی تعداد کے لحاظ سے سر فھرست ہے۔
امریکی حکومت نے شروع میں کورونا وائرس کو اھمیت نہ دیتے ھوئے اس کا ٹسٹ شروع کرنے میں کافی تاخیر کردی جس کی بنا پر امریکیوں کی بھت بڑی تعداد کورونا میں مبتلا ھو گئی اور اس وقت اسے ٹسٹ کٹس اور دیگر میڈیکل ساز و سامان کی سخت قلت کا سامنا ہے۔
درایں اثنا کورونا وائرس سے بڑی تعداد میں امریکیوں کی ھلاکت کے باعث مختلف شھروں میں ان کی تدفین کا مسئلہ کھڑا ھوگیا ہے جس کے باعث امریکی حکام نے مرنے والوں کو اجتماعی قبروں میں دفن کرنا شروع کر دیا ہے۔
امریکہ میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد اس ملک کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ھوا ہے کہ تمام پچاس ریاستوں میں ھنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔
اس درمیان امریکی سیاستدانوں اور عوام نے ٹرمپ انتظامیہ کی ناقص کارکردگی پر شدید تنقید کی ہے- نیویارک کے گورنر نے قرنطینہ ختم کرنے کے بارے میں ٹرمپ کے بیان پر شدید برھمی کا اظھار کرتے ھوئے کھا ہے امریکا جمھوری ملک ہے کوئی شاھی یا مطلق العنان حکمراں کی ملکیت نھیں ہے -

Add comment


Security code
Refresh