
عراقی سکیورٹی ذرائع کا کھنا ہے کہ کرکوک میں داعش کے 23 دھشت گرد ھلاک ھو گئے۔
تسنیم خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراق کی سکیورٹی فورسز نے کرکوک کے علاقے وادی الشام میں ایک آپریشن کیا جس کے دوران داعش کے 23 دھشتگرد ھلاک ھوگئے۔
اس آپریشن میں عراق کی بری فوج نے فضائیہ کی مدد سے وادی الشام کے علاقے میں دھشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
عراق کی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی نے بھی گزشتہ بدھ کے روز کرکوک میں داعش کے 4 دھشتگردوں کو ھلاک کیا تھا۔
عراقی فوج کے مشترکہ کمان کے ترجمان تحسین الخفاجی کا کھنا ہے کہ داعش کی مکمل نابودی تک پورے ملک میں داعش کے خلاف آپریشن جاری رھے گا۔
اگرچہ عراقی افواج نے ایران کی فوجی مشاورت سے ملک کے سبھی علاقے داعش سے آزاد کرا کے اس کی نام نھاد خلافت کا خاتمہ کر دیا ہے لیکن امریکا اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ اس تکفیری دھشتگرد گروہ کے افراد اب بھی عراق کے مختلف علاقوں میں خفیہ طور پر موجود ہیں اور موقع ملنے پر دھشت گردانہ کارروائیاں انجام دینے سے نھیں چوکتے۔
عراق میں داعش کے 23 دھشتگرد ھلاک
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 259

