www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

740004
امریکی کانگریس کی اسپیکر نینسی پلوسی نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے متعلق ٹرمپ کے اختیارات کو محدود کرنے کی قرارداد پر جسے مارچ کے مھینے میں امریکی کانگریس سے منظوری ملی تھی دستخط کئے ۔
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس نے 11 مارچ کو امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے جنگ کے اختیارات کو محدود کرنے کی قرارداد منظور کی تھی۔
اس قرارداد میں جو 186 کے مقابلے میں 227 ووٹوں سے منظور ھوئی امریکی کانگریس کی اجازت کے بغیر ایران کے ساتھ کشیدگی بڑھانے کی ممانعت کی گئی ہے۔
قرارداد اس وقت قانونی حیثیت اختیار کر سکتی ہے کہ جب امریکی صدر ٹرمپ اس پر دستخط کرے۔ تاھم ٹرمپ نے کھا ہے کہ وہ قرارداد کو ویٹوکردیں گے۔
قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی شھادت کے بعد ایران کے خلاف ٹرمپ کی جنگ پسندانہ دھمکیوں سے امریکی کانگریس کو تشویش لاحق ھو گئی اور ڈیموکریٹ نمائندوں نے ایران کے خلاف ٹرمپ کے اختیارات کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا۔
واضح رھے کہ امریکہ کے دھشتگرد فوجیوں نے 3 جنوری 2020 کو قاسم سلیمانی اورابومھدی المھندس اوران کے دیگر 8 ساتھیوں کو بغداد ایرپورٹ کے قریب شھید کیاتھا۔

Add comment


Security code
Refresh