
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور مختلف امدادی اداروں کے عھدیداروں کے فیصلے کے بعد پورے ایران میں ضرورت مند گھرانوں کی مدد کے لئے امام حسن مجتبی نامی ایک ھیڈکواٹر تشکیل دے دیا گیا ہے۔
پندرہ شعبان کو رھبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ٹیلی ویژن کے ذریعے قوم سے اپنے خطاب میں فرمایا تھا کہ ماہ مبارک رمضان میں معاشرے کے ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لئے خدمت مومنانہ کے زیرعنوان ایک ملک گیر مھم چلائی جائے تاکہ غریبوں اور ضرورتمندوں کی مدد ھو سکے-
رھبرانقلاب اسلامی کی اس مدبرانہ رھنمائی اور سفارش کے بعد سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے ایران کے مختلف امدادی اداروں کے عھدیداروں کا ایک اجلاس بلایا جس میں اس مومنانہ اور انسان دوستانہ مھم کو عملی جامہ پھنانے کے لئے فیصلہ کیا گیا-
اس اجلاس میں سپاہ پاسداران کے کمانڈر جنرل سلامی، وزیر صنعت و معدن و تجارت رضا رحمانی، مستضعفین یا ناداروں کی مدد کرنے والے ادارے ’’مستضعفین فاؤنڈیشن‘‘ کے سربراہ پرویز فتاح، ایگزیکیشن آف امام خمینی آرڈر ’’EIKO‘‘ کے سربراہ محمد مخبر، امام خمینی امدادی کمیٹی کے سربراہ مرتضی بختیاری اور عوامی رضاکار فورس بسیج کے کمانڈر بریگیڈیر جنرل غلام رضا سلیمانی نے شرکت کی-
اجلاس کے شرکا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ عوامی رضاکار فورس بسیج کے جوان ھی معاشرے میں ضرورت مند لوگوں کا پتہ لگانے کے لئے سب سے بھترین ذریعہ ہیں اور یہ لوگ ضرورت مندوں کا پتہ لگا کر انھیں امدادی سامان پھنچائیں گے- اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق ھوا کہ پہلے قدم کے طور پر پورے ملک میں پینتیس لاکھ ضرورت مند گھرانوں تک امدادی سامان پھنچایا جائے گا -
سپاہ پاسداران کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے اجلاس میں امام حسن مجتبی (ع) امدادی ھیڈکواٹر کی تشکیل کے مقاصد اور ایران میں کورونا بیماری کی وجہ پیدا ھونے والی صورتحال کا ذکر کرتے ھوئے کھا کہ اگرچہ یہ بیماری ایک عالمی وبا ہے اور دنیا کے سبھی ملکوں میں پھیل چکی ہے لیکن ایران میں عوام کو ایک وائرس سے بڑھ کر پابندیوں، نفسیاتی جنگ اور حتی فوجی کارروائی کی دھمکیوں جیسے دیگر وائرس کا بھی سامنا ہے-
انھوں نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے نتیجے میں بہت سے ایرانی شھریوں کے روزگار کے مواقع ختم ھوجانے کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ خدمت مومنانہ کے زیرعنوان یہ امدادی مھم معاشرے کے غریب اور نادار طبقوں پر مزید بوجھ پڑنے سے روکے گی -
اس درمیان ایران کی سبھی عوامی تنظیمیں اور گروہ ، سرکاری اداروں اور حکام کے ساتھ کورونا کے سبب مشکلات کا شکار غریب لوگوں کی مدد کرنے میں مصروف ہیں- خبروں میں بتایا گیا ہے کہ رھبر انقلاب اسلامی کی جانب سے خدمت مومنانہ کے زیرعنوان امدادی مھم کی کال کے بعد پورے ملک میں مختلف گروھوں اور تنظیموں نے امدادی مھم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
ایران، ’’مومنانہ خدمت‘‘ مھم کا آغاز ھوا
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 247

