www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

605804
ایران کی سپاہ پاسداران نے پانچ سیکنڈ میں کسی بھی مقام اور جگہ پر کورونا وائرس کی موجودگی کا پتہ لگانے والے ایک اور پیشرفتہ سسٹم کی رونمائی کی ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب کے ماھرین نے کسی بھی جگہ پر کورونا وائرس کی موجودگی کا پتہ لگانے والا دنیا کا پھلا سسٹم تیار کر لیا ہے۔ پانچ سیکنڈ میں کسی بھی مقام اور جگہ پر کورونا وائرس کی موجودگی کا پتہ لگانے والے اس سسٹم کی رونمائی بدھ کے روز تھران میں ایک تقریب کے دوران انجام پائی۔
اس سسٹم کی تقریب رونمائی میں سپاہ پاسدارن انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی بھی موجود تھے۔اس موقع پر جنرل حسین سلامی کا کھنا تھا کہ عوامی رضاکار فورس بسیج کے سائنسدانوں کا تیار کردہ یہ سسٹم اپنی ٹیکنالوجی اور کارکردگی کے لحاظ سے بالکل منفرد ہے۔
یہ سسٹم میگنیٹک فیلڈ پیدا کر کے، پانچ سیکنڈ کے اندر اندر آلودہ علاقے کا پتہ لگاتا ہے اور سو میٹر کے اندر موجود کسی بھی سطح یا فرد کے اندر کورونا وائرس کی تشخیص دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس سسٹم کا نام مستعان ایک سو دس رکھا گیا ہے اور دنیا میں اب تک ایسا کوئی بھی سسٹم موجود نھیں ہے۔
درایں اثنا ایران کے عوام نے مومنانہ امداد کے نام سے ملک گیر تحریک شروع کر دی ہے جس کا مقصد معاشرے کے غریب طبقات اور ایسے لوگوں کو مدد فراھم کرنا ہے جو کورونا وائرس کی پھیلاؤ کی وجہ سے روزگار سے محروم ھو گئے ہیں۔
اس تحریک کا پہلا مرحلہ گیارہ اپریل سے یاصاحب الزمان کے نعرے کے ساتھ شروع ھوا ہے اور رمضان المبارک کے اختتام تک جاری رھے گا۔ملک کی مختلف عوامی اور سماجی تنظیمیں اور ادارے بھی مومنانہ امداد کے نام سے شروع کی جانے والے اس تحریک میں شامل ھوتے جا رھے ہیں۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان جنرل رمضان شریف نے اعلان کیا ہے کہ سپاہ کے تمام کمانڈروں نے اپنی تنخواہ کا بیس فی صد حصہ مومنانہ امداد کی اس تحریک میں عطیہ کر دیا ہے۔
ایرانی عدلیہ کے سربراہ اور دیگر اعلی عھدیداروں نے بھی تین ماہ تک اپنی تنخواہ کا بیس فیصد حصہ کورونا سے متاثر ھونے والے غریب لوگوں کی مدد کے لیے دینے کا اعلان کیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh