www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

660167
ھندوستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد گیارہ ھزار سے زائد اور ھلاکتیں تین سو ستتر ھو گئی ہیں۔
ھندوستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی یو ان آئی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے مزید ایک ھزار چھہتر افراد کے متاثر ھونے کے بعد کورونا سے متاثرین کی تعداد بڑھ کے گیارہ ھزار چار سو انتالیس ھو گئی۔ اس رپورٹ کے مطابق اس درمیان کورونا سے مزید اڑتیس افراد موت سے ھمکنار ھوگئے جس کے بعد ھندوستان میں کورونا سے اموات کی تعداد تین سو ستتر ھو گئی ہے۔
یو ان آئی کے مطابق اس درمیان کورونا سے متاثرین میں سے ایک ھزار تین سو چھے افراد صحتیاب ھو چکے ہیں۔ ھندوستان میں کورونا سے متاثرین میں چھیتر غیر ملکی بھی شامل ہیں۔
ھندوستان کی وزارت صحت کے مطابق کورونا ملک کی بتیس ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔
ھندوستان میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مھاراشٹر ہے جھاں دو ھزار چھے سو ستاسی افراد اس وبا میں مبتلا اور ایک سو اٹھتر افراد موت سے ھمکنار ھو چکے ہیں ۔
اس رپورٹ کے مطابق کورونا سے متاثرین کی تعداد مھاراشٹر کے بعد سب سے زیادہ دھلی میں ہے جھاں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے اکیاون نئے کیس سامنے آنے کے بعد، کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک ھزار پانچ سو اکسٹھ اور مزید دو افراد کے مرنے کے بعد اموات تیس ھو گئی ہیں۔
دھلی کے بعد ریاست تمل ناڈو تیسرے نمبر پر ہے جھاں متاثرین کی تعداد ایک ھزار دو سو چار اور اموات بارہ بتائی گئ ہیں ۔
اسی کے ساتھ ھندوستان کی وزارت داخلہ نے لاک ڈاؤن سے متعلق نئی ھدایات جاری کی ہیں جن کے تحت پورے ملک میں زمینی فضائی اور ریلوے سروسز بدستور بند رھیں گے تاھم لوگوں کی مشکلات کے پیش نظر ریاستیں بیس اپریل سے بعض سرگرمیاں شروع کرسکتی ہیں ۔

Add comment


Security code
Refresh