
جنگ بندی کے دعووں کے باوجود یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی جنگی اتحاد کے حملے بدستور جاری ہیں۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی السریع نے خبر دی ہے کہ سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے تین صوبوں صعدہ ، مآرب اور الجوف پر 26 حملے کئے۔
سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے جمعرات کے روز یمن میں جنگ بندی کا اعلان کیا تھا لیکن جنگ بندی کے اعلان کے صرف چند گھنٹے بعد ھی سعودی اتحاد نے اپنی اعلان کردہ جنگ بندی کی دھجیاں اڑا دیں۔
واضح رھے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکا اور دیگر ملکوں کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دوھزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رھے ہیں اس عرصے میں دسیوں ھزار یمنی شھری شھید و زخمی اور جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ھو گئے ہیں۔
سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نھیں کر سکا -
پچھلے چند برسوں کے دوران مکمل زمینی، سمندری اور فضائی محاصرے کے باوجود یمنی فورسز کی دفاعی طاقت میں غیر معمولی اضافہ ھوا ہے۔
یمن، اپنی ھی اعلان کردہ جنگ بندی کی دھجیاں اڑا رھا ہے سعودی اتحاد
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 255

