
مغربی ایشیا میں تعینات امریکی دھشتگردوں کے ھیڈ کواٹر سینٹکام نے دعوی کیا ہے کہ ایران کی جنگی کشتیاں خلیج فارس میں موجود امریکہ کے جنگی بحری جھازوں سے قریب ھوئی ہیں۔
ارنا نیوز کے مطابق خطے میں موجود امریکی دھشتگردوں کے ھیڈ کواٹر نے ایک بیان جاری کر کے یہ دعوی کیا ہے کہ بدھ کے روز ایران کی گیارہ جنگی کشتیوں نے امریکہ کے چھے جنگی بیڑوں کے قریب ھوکر ان کے لئے مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کی۔
دھشتگردی کے لئے معروف امریکی سینٹرل کمانڈ نے یہ دعوی ایسے میں کیا ہے کہ حالیہ چند مھینوں کے دوران وہ خود بارھا غیر قانونی اقدامات انجام دے کر خطے میں عالمی قوانین و ضابطوں کی دھجیاں اڑا چکا ہے۔
گزشتہ برس بیس جون کو امریکہ کے لئے مایہ ناز سمجھے جانے والے جاسوسی ڈرون کلوبل ھاؤک نے ایران کی فضائی حدوں کو پار کیا تھا جس کے بعد سپاہ پاسداران کے جوانوں نے اپنے بنائے ھوئے میزائل سے اسے تباہ کر کے امریکی ہیبت کوخاک میں ملا دیا تھا۔
کچھ عرصے قبل بھی دھشتگرد امریکی بحریہ کے ایک جنگی طیارے اف اٹھارہ نے ایران کے فضائی حدود کے قریب ھونے کی کوشش کی جسے ایرانی فوج نے وارننگ دے کر بھاگنے پر مجبور کر دیا تھا۔
اسلامی جمھوریہ ایران بارھا یہ اعلان کر چکا ہے کہ خلیج فارس اور آبنائے ھرمز میں موجود غیر ملکی جنگی بیڑوں پر نظر رکھنا اس کا فطری اور قانونی حق ہے اور اگر کوئی ملک ایران کے حدود کو نظر انداز کرنے کی کوشش کرے گا تو عالمی قوانین کے مطابق اس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
خلیج فارس میں ایران و امریکہ کے بحری جھاز آمنے سامنے: امریکہ کا دعوی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 256

