
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے یمن کے شمالی علاقے قنبورہ کی جانب سعودی اتحاد کی پیشقدمی کو روکتے ھوئے اسے کافی نقصان پھنچایا۔
المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کی دفاعی کارروائی کے دوران درجنوں سعودی آلہ کارفوجی ھلاک و زخمی ھو گئے۔
درایں اثناء سعودی اتحاد نے یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے سلسلے کو جاری رکھتے ھوئے الشجن ،الشعب اور مثلث العدین گاوں پر مارٹر گولے داغے۔
یمن پر سعودی اتحاد کے حملے ایسے میں جاری ہیں کہ جب سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے گزشتہ جمعرات کو یمن میں جنگ بندی کا اعلان کیا تھا لیکن جنگ بندی کے اعلان کے صرف چند گھنٹے بعد ھی سعودی اتحاد نے اپنی اعلان کردہ جنگ بندی کی دھجیاں اڑا دیں۔
واضح رھے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکا اور دیگر ملکوں کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دوھزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رھے ہیں اس عرصے میں دسیوں ھزار یمنی شھری شھید و زخمی جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ھو گئے ہیں۔
سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نھیں کر سکا -
پچھلے چند برسوں کے دوران مکمل زمینی، سمندری اور فضائی محاصرے کے باوجود یمنی فورسز کی دفاعی طاقت میں غیر معمولی اضافہ ھوا ہے۔
سعودی اتحاد کو بڑی شکست، متعدد آلہ کار فوجی ھلاک
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 254

