www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

514596
تحریک انصار اللہ کے انفارمیشن سینٹر کے نائب سربراہ نے یمنی شھروں اور صوبوں پر جارح سعودی اتحاد کے دوسو پچاس سے یادہ حملوں کو امن مذاکرات میں اس اتحاد کی عدم دلچسپی کا ثبوت قرار دیا ہے
تحریک انصار اللہ کے انفارمیشن سینٹر کے نائب سربراہ عبد القدوس الشھاری نے اس بات کا ذکر کرتے ھوئے کہ سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کے مسئلے میں کوئی سرکاری و رسمی بات سامنے نھیں آئی ہے کھا کہ سعودی اتحاد نے جنگ بندی کے دوران بھی یمن کے خلاف دسیوں حملے کئے ہیں۔ الشھاری نے اس بات پر تاکید کرتے ھوئے کہ جنگ روکنے کے لئے کوئی حقیقی ارادہ نظر نھیں آتا کھا کہ ایسے وقت جب سعودی اتحاد دو ھفتے کی جنگ بندی کی خبر دے رھا ہے، بھتر ہے کہ وہ جنگ کو پوری طرح ختم کر دے۔
جارح سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے گذشتہ جمعرات کو یمن میں دو ھفتے کی جنگ بندی کی خبر دی تھی اور دعوی کیا تھا کہ اس کے بعد بھی اس کی مدت میں توسیع کی جاسکتی ہے تاھم اس کے کچھ ھی گھنٹوں بعد سعودی اتحاد کے حملوں میں شدت آگئی۔
یمن کی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے بدھ کو کھا کہ اقوام متحدہ کو بحران یمن کے حل اور جنگ بندی کے بارے میں صنعا کے جواب سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور جارحیت کی فوری روک تھام، محاصرے کا خاتمہ ، انسان دوستانہ اور اقتصادی تدابیر اختیار کرنا ھی، قوم کی ترجیح اور امن کا حقیقی دروازہ ہے۔

Add comment


Security code
Refresh