
ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے فوج کے قومی دن کی مناسبت سے کھا ہے کہ ایرانی فوج مکمل تیاری کے ساتھ منظم طریقے سے ھمیشہ سے زیادہ کامیابی کے ساتھ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دے رھی ہے۔ سترہ اپریل کو امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے فوج کا قومی دن قرار دیا تھا۔
ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل باقری نے ایرانی فوج کے قومی دن کی مناسبت سے فوج کے سربراہ جنرل سید عبدالرحیم موسوی سے ملاقات میں انھیں مبارکباد پیش کی اور کھا کہ ایران کی فوج اپنی دفاعی توانائیوں اور تیاریوں کا تحفظ کرنے کے ساتھ ساتھ پوری قوت کے ساتھ کورونا بیماری کے دوران ایرانی عوام کی مدد کر رھی ہے اور اس نے اس راہ میں کسی بھی کوشش سے دریغ نھیں کیا ہے-
ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کھا کہ کورونا بیماری کے تعلق سے خواہ سڑکوں شھروں اور آلودہ علاقوں میں جراثیم کش دواؤں کے چھڑکاؤ اور صفائی کی بات ھو یا شاھراھوں پر لوگوں کی آمد و رفت کو کنٹرول کرنے کا معاملہ ھو یا پھر اسپتالوں میں بیماروں کی دیکھ بھال کی بات ھو، فوج ھر جگہ ایرانی عوام کے تحفظ کے لئے ملک کے میڈیکل افسران ڈاکٹروں نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے شانہ بشانہ کھڑی ہے-
انھوں نے ملک میں کورونا سے متاثرین کی مدد کے لئے خدمت مومنانہ مھم کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ فوج پورے ملک میں امدادی اداروں کے ساتھ لوگوں کی مدد کرنے کے لئے اپنی افرادی قوت اور دیگر وسائل بروئے کار لانے کے لئے تیار ہے-
واضح رھے کہ سترہ اپریل کو امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے فوج کا قومی دن قرار دیا تھا لیکن اس سال کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب فوج کی پریڈ نھیں ھوسکی ہے تاھم اس کی جگہ فوج کے جوان پورے ملک میں کورونا کو لگام دینے کی مھم میں شریک ہیں-
اس درمیان ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل حسین خانزادی نے کھا ہے کہ مسلح افواج جوھری آبدوز کی تیاری کر رھی ہیں۔ انھوں نے کھا کہ ایرانی وزارت دفاع کے ماھرین جوھری آبدوز بنانے کی پوری توانائی رکھتے ہیں-
انہوں نے کھا کہ ملک کے سبھی ادارے ایٹمی سرگرمیوں سے متعلق وضع کئے گئے قواعد اور اصول کے مطابق ایٹمی سرگرمیوں کے حوالے سے اپنے فرائض انجام دے رھے ہیں اور کوئی بین الاقوامی معاھدہ پر امن مقاصد کے تحت ایٹمی توانائی کے استعمال سے نھیں روکتا۔
ایرانی بحریہ کے سربراہ نے کھا کہ اگر اپنے دفاع کے لئے دفاعی توانائی اور آمادگی نہ ھو تو پھر امن اور استحکام بھی برقرار نھیں ھوسکتا، اسی لئے ایران کی مسلح افواج پوری قوت کے ساتھ میدان میں موجود ہیں تاکہ امن و استحکام برقرار رھے-
ریئر ایڈمیرل خانزادی نے مغربی ایشیا میں امریکا کے طیارہ بردار بحری بیڑے اور ایران کے اطراف میں اس کی جوھری آبدوزوں کی موجودگی کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ ایران کو پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے اور کوئی بھی طاقت امن و استحکام کی برقراری کے لئے ایران کو اس ٹیکنالوجی تک رسائی سے نھیں روک سکتی-
ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے بھی ایران میں فوج کے قومی دن کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ھوئے کھا کہ مختلف میدانوں میں اسلامی جمھوریہ ایران کی فوج کی موجودگی نے دشمنوں کو مایوس اور ان پر خوف طاری کر دیا ہے۔ انھوں نے کھا کہ ملک کی فوج ایرانی عوام کے لئے امن و استحکام کی ضامن ہے اور دشمن ھمیشہ ایرانی فوج سے خائف رھا ہے-
میدان جنگ ھو یا میدان صحت، مسلح افواج مکمل تیار ہیں
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 264

