www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

404103
ایران بائیو ٹیکنالوجی ایسوسی ایشن کے سربراہ ڈاکٹر سیروس زینلی کے مطابق ایرانی سائنسدانوں نے پابندیوں کے دور میں کورونا وائرس کے سیکوئینس کہ پتہ لگانے کے بعد اس کا جینیٹک کوڈ بھی حاصل کرلیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ اب تک دنیا میں کورونا وائرس کے چار ھزار سے زائد سیکوئینس دنیا میں رجسٹرڈ کیے جا چکے ہیں لیکن ایران میں یہ کام پہلی بار انجام پایا ہے۔
کوورنا وائرس کی جینیاتی تبدیلیوں یا میوٹیشن کے بارے میں ان کا کھنا تھا کہ بعض سائنسدانوں کا خیال تھا کہ یہ ایران میں یہ وائرس مسلسل اپنی حالت تبدیل کر رھا ہے لیکن اس پیشرفت کے بعد یہ مفروضہ غلط ثابت ھوگیا ہے۔
ایران بائیوٹیکنالوجی ایسوسی ایشن کے سربراہ نے مزید کھا کہ کورونا سیکوئنس تک رسائی کے بعد یہ بات واضح ھوگئی ہے کہ اس وائرس کے لیے تیار کی جانے والی کوئی بھی دوا یا ویکسین دنیا کے تمام ملکوں میں استعمال کی جاسکے گی اور ھر ملک اور قوم کے لیے جدا گانہ دوا تیار کرنے کی ضرورت نھیں ھوگی۔
قابل ذکر ہے کہ تمام وائرس اور زندہ خلیے جینیٹک اسٹرکچر کے حامل ھوتے ہیں جو ان کی بقا کا ضامن ہے۔ کورونا وائرس RNA اسٹرکچر کا حامل ہے۔

Add comment


Security code
Refresh