
چین میں کورونا وائرس سے ھلاک ھونے والوں کی تعداد چار ھزار چھے سو سے تجاوز کرگئی ہے۔
چینی حکام نے جمعے کو بتایا ہے کہ ووھان شھر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ھوا ہے او یہ تعداد تین ھزار آٹھ سو انھتر ھوگئی ہے۔
چینی حکام نے اس سے پہلے ووھان میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد ایک ھزار دو نوے بتائی تھی۔
حکومت چین کے تازہ اعلان کے بعد اس ملک میں کورونا وائرس سے ھلاک ھونے والوں کی تعداد چار ھزار چھے سوبتیس ھوگئی ہے۔
پچھلے چند روز کے دوران چین میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید تین سو پچیس لوگوں کا اضافہ ھوا ہے اور یہ تعداد اب پچاس ھزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
چین میں کورونا متاثرین اور اموات کے اعداد و شمار میں اچانک اضافہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 238

