
یورپی کمیشن کی صدر نے کورونا کے خلاف مھم میں اٹلی کی حمایت میں کوتاھی برتنے کا اعتراف کیا ہے۔
یورپی کمیشن کی صدر اورزولا فونڈر لاین کا کھنا تھا کہ بیشتر ملکوں نے کورونا وائرس کے خلاف مھم میں اٹلی کی مدد کی درخواست کا جواب نھیں دیا اور ھم اس حوالے سے عذرخواھی کرتے ہیں۔
انھوں نے عالمی ادارہ صحت کے اس انتباہ کا ایک بار پھر اعادہ کیا کہ یورپ بدستور کورونا کے طوفان کا مرکز بنا ھوا ہے۔ یورپی کمیشن کی صدر نے یہ بات زور دے کر کھی کہ اس ھمہ گیر وائرس پر غلبہ پانے کے لیے ھمیں حقائق اور سیاسی صداقت پر توجہ دینا ھوگی۔
قابل ذکر ہے کہ یورپ میں کورونا وائرس کا آغاز اٹلی سے ھوا تھا لیکن کسی بھی ملک نے یورپ کے ڈیزاسٹر میکینزم کے تحت اٹلی کی مدد نھیں کی۔
حتی جرمنی اور فرانس جیسے ملکوں نے اپنے ھاں کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو سامنے رکھتے ھوئے جان بچانے والی ادویات اور ضروری آلات کی برآمدات پر بھی پابندی عائد کردی تھی۔
ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں کوورنا وائرس میں متبلا افراد میں سے آدھے متاثرین براعظم یورپ میں پائے جاتے ہیں جبکہ یورپ میں کورونا سے ستاسی ھزار اموات ھوچکی ہیں۔
یورپی کمیشن کا اٹلی کی مدد نہ کرنے کا اعتراف
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 268

