www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

458846
یمن کے امن مذاکرات کار وفد کے سربراہ نے کھا ہے کہ امن سمجھوتے کا دارو مدار سعودی جنگی اتحاد کی جانب سے حملے بند اور محاصرہ ختم کرنے کے ٹھوس فیصلے پر منحصر ہے۔
السمیرہ ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ھوئے محمد عبدالسلام کا کھنا تھا کہ جنگ اور محاصرے کے درمیان امن مذاکرات کی باتیں کرنا، صرف اور صرف دباؤ ڈالنے کا ایک حربہ ہے۔
انھوں نے سعودی جنگی اتحاد کی جانب سے جنگ بندی کے تازہ دعوے کو بھی کذب محض اور دشمن کی میڈیا وار کا حصہ قرار دیا۔
یمن کے امن مذاکرات کار وفد کے سربراہ نے واضح کیا کہ جنگ بندی صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب سعودی اتحاد حملہ بند اور یمن کا محاصرہ ختم کر دے۔
انھوں نے کھا کہ موجودہ حالات میں جنگ بندی کا کوئی امکان نھیں کیونکہ دشمن یمن پر بلاوقفہ حملے کر رھا ہے۔
محمد عبدالسلام نے کھا سعودی دشمن جنگ بندی کے بھانے اپنی قوت دوبارہ اکھٹا کرنا چاھتا ہے اور اس کے رویئے سے جنگ بندی کا حقیقی رجحان دکھائی نھیں دیتا۔
انھوں نے اقوام متحدہ پر نکتہ چینی کرتے ھوئے کھا کہ سلامتی کونسل کو یمن کے بارے میں ھرماہ لاحاصل اجلاس بلانے کے بجائے جنگ بند کرانے اور محاصرے کے خاتمے کے لیے ٹھوس اور واضح فیصلہ کرنا چاھیے۔

Add comment


Security code
Refresh