
امریکہ میں کورونا کی تباہ کاریوں سے بوکھلائے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے ایک بار پھر چین پر الزام عائد کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اس سوال کے جواب میں کہ آخر کیوں امریکہ میں کورونا اس قدر جانیں لے رھا ہے، چین پر یہ الزام عائد کیا کہ اُس نے اپنے کورونا متاثرین اور اسکے سبب ھونے والی ھلاکتوں کی صحیح تعداد دنیا والوں سے چھپائی ہے اور کورونا کے تعلق سے اس کے اعلان کردہ اعداد و شمار صحیح نھیں ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں کو اعتماد میں لینے کی کوشش کرتے ھوئے سوال کیا کہ کیا آپ چین جیسے بڑے ملک میں سامنے آنے والے اعداد و شمار پر یقین کر سکتے ہیں؟!
قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کی روک تھام میں مکمل طور پر ناکام ھو چکے ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو بے قصور ثابت کرنے کے لئے دوسروں پر الزام عائد کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس کے تحت کبھی تو وہ چین پر الزام عائد کرتے ہیں اور کبھی عالمی ادارہ صحت پر۔
اس وقت امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد چھے لاکھ ستھتر ھزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ چونتیس ھزار افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔
جونز ھاپکنز یونیورسٹی (Johns Hopkins University ) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے معاملے بدستور بڑی تیزی سے بڑھ رھے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 5 ھزار ھلاکتیں جبکہ 30 ھزار افراد کورونا میں مبتلا ھوئے ہیں۔
اُدھر امریکی صدر ٹرمپ کے حامیوں نے میشیگان ریاستی پارلیمنٹ کے سامنے مظاھرہ کرتے ھوئے قرنطینہ اور سماجی فاصلے کی مخالفت کی۔
واضح رھے کہ کورونا کی وسیع پیمانے پرتباھی کو دیکھتے ھوئے امریکہ کی سبھی ریاستوں میں، ھنگامی صورتحال سے ایک قدم اور آگے بڑھتے ھوئے انتھائی المناک صورتحال کا اعلان کردیا گیا ہے۔
ناکام ٹرمپ پر بوکھلاھٹ سوار، الزامات کا سلسلہ جاری
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 277

