
جنگ بندی کے دعووں کے باوجود یمن کے مختلف علاقوں من جملہ الحدیدہ اور مأرب پر سعودی جنگی اتحاد کے حملے بدستور جاری ہیں۔
المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران الحدیدہ پر 82 مرتبہ حملہ کیا۔ اس کے علاوہ سعودی جنگی اتحاد کے طیاروں نے مأرب پر بھی بمباری کی۔ ابھی تک ان حملوں سے ممکنہ طور پرجانی اور مالی نقصانات کی رپورٹ سامنے نھیں آئی۔ سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے گزشتہ جمعرات کو یمن میں جنگ بندی کا اعلان کیا تھا لیکن جنگ بندی کے اعلان کے صرف چند گھنٹے بعد ھی سعودی اتحاد نے اپنی اعلان کردہ جنگ بندی کی دھجیاں اڑا دیں۔
واضح رھے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکا اور دیگر ملکوں کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دوھزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رھے ہیں اس عرصے میں دسیوں ھزار یمنی شھری شھید و زخمی اور جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ھو گئے ہیں۔
سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نھیں کر سکا -
پچھلے چند برسوں کے دوران مکمل زمینی، سمندری اور فضائی محاصرے کے باوجود یمنی فورسز کی دفاعی طاقت میں غیر معمولی اضافہ ھوا ہے۔
سعودی جنگی طیاروں کی یمن پر شدید بمباری
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 259

