
پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اسلام آباد کے خلاف ھندوستانی فوج کے کمانڈر کے بیانات کو غیر ذمہ دارانہ اور غلط قرار دیا ہے۔
پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے ھفتے وار پریس کانفرنس میں کھا کہ ھندوستانی فوج کے کمانڈر منوج موکنڈ نروانہ کے پاکستان مخالف بیانات کا مقصد بر صغیر کے حالات سے دنیا کی توجہ ھٹانے کے سوا کچھ نھیں ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے مزید کھا کہ ھندوستان نے کشمیریوں پر حملے کر کے اور انھیں کچل کر انسانی حقوق کو پامال کیا ہے۔
ھندوستانی فوج کے کمانڈر نے ابھی حال ھی میں ھندوستان کے زیر کنٹرول کشمیر کے دو روزہ دورے میں پاکستان پر دھشتگردی کا الزام عائد کیا تھا۔
قبل ازیں پاکستان کی وزارت خارجہ نے کشمیر کنٹرول لائن کے علاقے میں ھندوستانی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر احتجاج کرتے ھوئے گذشتہ ھفتے اسلام آباد میں ھندوستان کے ناظم الامور کو طلب کیا تھا۔
ھندوستان اور پاکستان نے دوھزار تین میں جنگ بندی معاھدے پر دستخط کئے تھے تاھم دونوں ملکوں نے بارھا جنگ بندی کی مخالفت کی ہے۔
ھندوستانی فوج کے کمانڈر کے بیان پر پاکستان کا ردعمل
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 265

