فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 18 February 2026

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

401770
ایران کے صدر نے یوم مسلح افواج کے موقع پر اپنے ایک بیان میں اس بات پر زور دیا کہ ایرانی آرمی جنگ اور امن ، محاذ جنگ ، سڑکوں ،گلیوں ، بیرکوں ، اور ھسپتالوں میں ایرانی عوام کی زندگی کا محافظ ہے ۔
اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے جمعہ 17 اپریل (29 فروردین) آرمی ڈے کی مناسبت سے منعقد ھونے والی تقریب میں صدر مملکت حسن روحانی کے بیان کو پڑھا۔
ایران کے صدر کے بیان میں آیا ہے کہ آج گھر پر موجود ایرانی شھری، کام کی جگہ پر موجود تمام معاشی اور سماجی کارکن ، وطن اور صحت کے محافظوں کے مددگاروں کی قومی اور معاشرتی کوششوں اورپوشیدہ دشمن سے مقابلہ کرنے کا مشاھدہ کر رھے ہیں اور اسلامی جمھوریہ کی فوج اور صحت کے عملے کی کاوشوں کی قدردانی کر رھے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (ره) نے 29 فروردین مطابق 17 اپریل کو یوم مسلح افواج کا نام دیا۔ ھر سال اسی مناسبت سے فوجی پریڈ ھوتی ہے اور فوجی جوان بری، بحری اور فضائی کمالات کا بھرپور مظاھرہ کرتے ہیں۔ تاھم اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے فوجی پریڈ کو خدمت پریڈ اور پاسبان وطن و صحت کا نام دیا گیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh