
کورونا وائرس میں مبتلاء ھونے والے سعودی شھزادوں کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رھی ہے۔
ایک سعودی ذریعے نے سعودی عرب میں شھزادوں کے درمیان کرونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں اضافے کی خبر دیتے ھوئے کھا ہے کہ ان شھزادوں کے معالجے کے لئے دو ھوٹل مخصوص کئے گئے ہیں۔
العھد الجدید نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کھا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا ھونے والے سعودی شھزادوں کی حقیقی تعداد ایک سو پچاس سے زیادہ ھو چکی ہے۔ اس سے قبل العھد الجدید نے ھی ٹوئیٹ کے ذریعے سعودی شھزادوں کی بڑے پیمانے پرگرفتاری کی بھی خبر دی تھی۔
اس رپورٹ کے مطابق جدہ کا ایک پرائیویٹ اسپتال جو سعودی شھزادوں کے لئے مخصوص ہے ، اس میں اب کورونا کے نئے مریضوں کو داخل کرنے کی گنجائش باقی نھیں رہ گئی ہے اور اسی بنا پر کورونا میں مبتلاء ھونے والے دیگر شھزادوں کو ایڈمیٹ کرنے اور ان کی رھائش کے لئے دو مزید ھوٹلوں کو مختص کیا گیا ہے ۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب میں اب تک آٹھ ھزار دوسو سے زیادہ افراد کورونا وائرس میں مبتلاء ھو چکے ہیں جن میں سے بانوے مریض ھلاک ھو چکے ہیں ۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں مزید دو افراد کورونا میں مبتلاء ھو کر اپنی جان سے ھاتھ دھو چکے ہیں اور اس طرح متحدہ عرب امارات میں کورونا سے ھلاک ھونے والوں کی تعداد پینتیس ھو گئی ہے۔
عمان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ چھیاسٹھ سالہ ایک شخص کورونا میں مبتلا ھو کر ھلاک ھو چکا ہے اور اب تک عمان میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد چھے ھوگئی ہے ۔
عمان میں اب تک ایک ھزار انیس افراد کورونا میں مبتلاء ھو چکے ہیں۔کویت کی وزارت صحت نے بھی اعلان کیا ہے کہ اب تک ایک ھزار پانچ سو چوبیس افراد کورونا میں مبتلاء ھو چکے ہیں جبکہ تین افراد کو اپنی جان بھی گنوانی پڑی ہے۔
لبنان کے وزیر صحت حمد حسین نے بھی سنیچر کو اعلان کیا کہ ملک ، کورونا وائرس کے عروج کے بحران سے گذر چکا ہے اور یہ لاک ڈاؤن اور قوانین کے صحیح نفاذ اور شھریوں کی جانب سے ان کی پابندی کیے جانے سے ممکن ھوا ہے۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق چھے سو بھتر افراد کورونا وائرس میں مبتلاء جبکہ اکیس افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔
اردن کے وزیر صحت سعد جابر نے بھی اپنے ملک میں کورونا مریضوں کے اعداد و شمار میں کمی کی خبر دی ہے ۔ اردن میں اب تک چار سو دو افراد کورونا میں مبتلاء ھو چکے ہیں۔
عرب ممالک کے ساتھ ساتھ سعودی خاندان بھی کورونا کا شکار
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 272

