
امریکا میں کورونا کے بحران سے نمٹنے میں ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کی نا اھلی پر شدید تنقیدوں کا سلسلہ جاری ہے. اس درمیان نیوریاک کے گورنر نے ٹرمپ کو جاگنے کا مشورہ دیا ہے جبکہ صدارتی انتخابات کے امیدوار جو بائیڈن کا کھنا ہے کہ ٹرمپ نے امریکا کو کورونا کے خطرے سے دوچار کیا ہے۔
امریکا میں کورونا کے بحران سے نمٹنے میں ٹرمپ اور ان کی حکومت کی نا اھلی اور بد انتظامی پر پورے ملک میں شدید ناراضگی پائی جا رھی ہے- اس درمیان کورونا سے سب سے زیادہ متاثر نیوریاک کے گورنر نے صدر ٹرمپ کے لفظی حملوں کے جواب میں کھا ہے کہ ٹرمپ کو چاھئے کہ اب وہ بیدار ھوجائیں اور میدان عمل میں اتریں-
نیویارک کے گورنر آندرہ کومو نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ھوئے کھا کہ ٹرمپ کو چاھئے کہ وہ خواب غفلت سے بیدار ھوجائیں اور صرف ٹیلی ویژن دیکھنے کے بجائے میدان عمل میں اتریں-
اس سے پہلے ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا تھا کہ نیویارک کے گورنر کو چاھئے کہ وہ کام میں زیادہ وقت دیں اور اپنا وقت گلہ شکوہ اور باتیں کرنے میں صرف نہ کریں-
دونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ ان کی حکومت نے نیویارک ریاست کو دیگر سبھی ریاستوں کے مقابلے میں زیادہ مدد دی ہے- نیوریارک کے گورنر نے چند روز قبل کھا تھا کہ امریکا کی فیڈرل حکومت کو معلوم تھا کہ ایک دن کورونا وائرس امریکا بھی پھنچے گا، لیکن ٹرمپ انتظامیہ نے بھت تاخیر سے کام شروع کیا جس کے سبب امریکا میں ایک انسانی المیہ رونما ھو رھا ہے-
دوسری جانب امریکا میں صدارتی انتخابات کے امیداوار جو بائیڈن نے بھی کورونا سے نمٹنے میں ٹرمپ اور ان کی حکومت کی نا اھلی پر شدید تنقید کی ہے۔ انھوں نے کھا ہے کہ امریکا میں موجودہ صورتحال اور ملک کو خطرے سے دوچار کرنے کے ذمہ دار ٹرمپ ہیں- جو بائیڈن نے کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے ٹرمپ انتظامیہ کے اقدامات کو ناکافی قرار دیا۔ ان کا کھنا تھا کہ ٹرمپ نے ماھرین صحت اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کے انتباھات کو سنجیدگی سے نھیں لیا-
آئندہ صدارتی انتخابات کے حریف نے کھا کہ اس وقت بھی ٹرمپ انتظامیہ کرونا وائرس کی روک تھام کرنے والے اقدامات میں خاصی کمی برت رھی ہے۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید ھزاروں افراد کورونا میں مبتلا ھوئے جس کے بعد کووڈ نائینٹین کے متاثرین کی مجموعی تعداد سات لاکھ دس ھزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ متاثرین میں سے اب تک سینتیس ھزار ایک سو پچھتر افراد اپنی جان بھی گنوا چکے ہیں جبکہ صحتیاب ھونے والوں کی کل تعداد ترسٹھ ھزار پانچ سو دس بتائی گئی ہے۔
اس وقت امریکہ کورونا متاثرین اور مرنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے اور وھاں روز بروز حالات بگڑتے جا رھے ہیں۔ کورونا کی وسیع پیمانے پرتباھی کو دیکھتے ھوئے امریکہ کی سبھی پچاس ریاستوں میں، ھنگامی صورتحال سے ایک قدم اور آگے بڑھتے ھوئے انتھائی المناک صورتحال کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ٹرمپ کو اب جاگ جانا چاھئے: نیویارک گورنر
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 263

