
امریکہ کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے ایران کے خلاف ھتھیاروں کی پابندی کی مدت بڑھانے کا مطالبہ کیا۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپئو نے صھیونی اور سعودی حکومتوں کے ساتھ امریکہ کے بڑے پیمانے پر ھتھیاروں کے معاھدوں سے چشم پوشی کرتے ھوئے کھا کہ اس سے قبل کہ مغربی ایشیاء میں ھتھیاروں کی دوڑ شروع ھو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، ایران کے خلاف ھتھیاروں کی پابندی کی مدت بڑھا دے۔
امریکی وزیر خارجہ نے فروری کے مھینے میں امریکہ کی پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے خارجہ امور کے اجلاس میں کھا تھا کہ ھم عالمی برادری سے ایران کو ھتھیاروں کی فراھمی کو روکنے کی درخواست کریں گے۔
امریکی حکام نے ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی جانب سے ھتھیاروں کی پابندی کے خاتمے پر تشویش کا اظھار کرتے ھوئے اس قسم کے اقدام کو روکنے کی کافی کوشش کی۔ یہ ایسے میں ہے کہ روس کی وزارت خارجہ میں ھتھیاروں کے کنٹرول کے شعبے کے سربراہ ولادیمیرارماکوف کا کھنا ہے کہ ایران کے خلاف ھتھیاروں کی پابندی عارضی ہے جو اکتوبر 2020 میں ختم ھو جائے گی۔
ایران کے خلاف امریکہ کا ایک اور اقدام
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 264

