فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 18 February 2026

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

302181
ایران کی نالج بیس کمپنیوں نے تھران میں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے مختلف ٹیکنیکل آلات کی رونمائی کی ہے۔
اسلامی جمھوریہ ایران کی نائب صدر برائے سائنس و ٹکنالوجی سورنا ستاری نے تھران میں کورونا کی روک تھام میں مددگار متعدد ٹکنیکل مصنوعات کا افتتاح کیا۔ ان مصنوعات میں کورونا کی تشخیص کے لئے ریپڈ ڈیٹکشن کٹس، ایزولیشن، ٹسٹ سینسر سے لیس اوزون گیس جنریٹر، لوگوں کی آمد و رفت کو کنٹرول کرنے والے گیٹ و ڈس انفیکشن گیٹ، طبی عملے کے لئے نینو ٹکنالوجی کی حامل جدید لچکدار شیلڈ، انسداد کورونا سسٹم اور خوراک و سیکورٹی سے متعلق ٹاک ایپ وغیرہ شامل ہیں۔
درایں اثنا اسلامی جمھوریہ ایران کی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق ایران میں اب تک تقریبا چھپن ھزار کورونا کے مریض صحتیاب ھو کر اسپتالوں سے لوٹ چکے ہیں-
ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جھان پور نے اپنی روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران کھا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں تیرہ سو چوھتر نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور یوں مجموعی طور پر ایران میں کورونا سے متاثرین کی تعداد اسّی ھزار آٹھ سو اڑسٹھ ھو چکی ہے جن میں سے ستر فیصد مریض صحتیاب ھو چکے ہیں۔ انھوں نے کھا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں تھتر مریض جاں بحق ھوئے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh