
اسلامی جمھوریہ ایران کی وزارت دفاع نے کثیرالمقاصد ڈرون طیاروں کی ایک بڑی کھیپ فوج کے حوالے کر دی ہے۔
تھران میں سنیچر کو کثیر المقاصد کرار اور ابابیل تھری ڈرونز اور جیٹ طیاروں کو فوج کے حوالے کر دیا گیا۔ ان پیشرفتہ اور جدید ٹکنالوجی سے لیس ڈرونز کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ھوئے وزیر دفاع جنرل حاتمی نے کھا کہ یہ ڈرون طیارے جو دفاعی صنعت، یونیورسٹیوں اور نالج بیسڈ کمپنیوں کی کاوشوں سے تیار کئے گئے ہیں، غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ہیں۔
جنرل امیر حاتمی نے کھا کہ یہ ڈرونز ، انٹلیجنس طیاروں کی حیثیت سے اسلامی جمھوریہ ایران کی سرحدوں کے اطراف میں وسیع علاقوں تک دشمن کی نقل و حرکت کا پتہ بھی لگا سکتے ہیں۔
وزیر دفاع کے مطابق ان ڈرون طیاروں میں مختلف قسم کے بم اور میزائل سے لیس ھونے کی صلاحیت بھی موجود ہے جس کے پیش نظر انھیں مسلح افواج کی جنگی کاروائیوں کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ایران کے وزیر دفاع نے بتایا کہ ڈرون طیارے چالیس سے پینتالیس ھزار فٹ کی بلندی تک پرواز کر سکتے ہیں اور ان میں مسلسل تین گھنٹے تک پروز کرنے پر قادر ہیں اور با آسانی پندرہ سو کلومیٹر کی دوری تک اپنا مشن بخوبی انجام دے سکتے ہیں ۔
کثیر المقاصد ڈرون طیاروں کی ایک بڑی کھیپ فوج کے حوالے
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 283

