www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

301540
اسلامی جمھوریہ ایران کے مرکزی بینک کے اقتصادی شعبے کے نائب صدر پیمان قربانی نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے جی 24 گروپ کے ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے کھا کہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران پوری دنیا میں کورونا وائرس نے لاکھوں انسانوں کو متاثر کیا اور بڑے پیمانے پر ھلاکتوں کے علاوہ دنیا کو اقتصادی بحران سے دوچار کر دیا ہے۔
پیمان قربانی کا کھنا تھا کہ ایران میں تقریبا 77 ھزار کے قریب افراد کورونا میں مبتلا ھوئے جبکہ تقریبا 5 ھزار اموات بھی ھوئیں اور مغربی ایشیاء کے ممالک میں ایران کو کورونا سے خاصا نقصان پھنچا۔
انھوں نے کھا کہ ایران کے خلاف غیر منصفانہ اور یکطرفہ مالی اور تجارتی پابندیوں نے اھم طبی سامان اور ضروری اشیاء کی درآمد اور فراھمی کو شدید متاثر کیا ہے۔
ایران کے مرکزی بینک کے اقتصادی شعبے کے نائب صدر نے مزید کھا کہ جی 24 گروپ کے بیان کے مطابق یہ ضروری ہے کہ بین الاقوامی اور مقامی تنظیمیں جی 24 کے رکن ممالک کو مساوی، منصفانہ اور غیر امتیازی بنیادوں پر زیادہ سے زیادہ مالی اور تکنیکی مدد فراھم کریں۔

Add comment


Security code
Refresh