
چین میں کورونا وائرس کو شکست دیئے جانے کے اعلان کے بعد ایک بار پھر اس وائرس کے باعث ھلاکتوں کی خبریں موصول ھوئی ہیں۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا نقطہ آغاز سمجھے جانے والے چین کے شھر ووھان کی بلدیہ نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب مزید ایک ھزار تین سو افراد جاں بحق ھوئے ہیں۔
حال ھی میں ھونے والی ان ھلاکتوں کے بعد چین میں کورونا وائرس کے سبب جان دینے والوں کی کل تعداد چار ھزار چھے سو بتیس تک جا پھنچی۔
کورونا وائرس کے آغاز سے لے کر اب تک چین میں بیاسی ھزار سات سو سے زائد افراد اس وبا سے متاثر ھوئے ہیں جن میں سے تقریبا اٹھتر ھزار افراد صحتیاب ھوئے ہیں۔
اُدھر اطلاعات ہیں کہ چین میں کورونا وائرس کی بنا پر سیاحتی مراکز کے بند ھو جانے کے سبب چینی ایئرلائنز کو سال کے ابتدائی تین ماہ میں پانچ ارب ساٹھ کروڑ ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
واضح رھے کہ اس وقت کورونا وائرس دنیا کے دو سو گیارہ ممالک میں اپنے پاؤں جما چکا ہے جن میں تیئیس لاکھ تیس ھزار سے زائد لوگ اس وبا کی زد پر آئے ہیں جب کہ ایک لاکھ ساٹھ ھزار سے زائد افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔
چین، کورونائی دیو پھر جاگ اٹھا، ۱۳۰۰ ھلاکتیں
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 294

