www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

246266
حکومت پاکستان نے ایک بار پھر اسلامی جمھوریہ ایران کے خلاف امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان ڈاکٹر عائشہ فاروقی نے کھا ہے کہ دوست اور ھمسایہ ملک کی حثیت سے اسلام آباد امریکی پابندیوں کی وجہ سے کورونا وائرس کے مقابلے میں ایران کو پیش آنے والی مشکلات سے پوری طرح آگاہ ہے اور پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے۔
انھوں نے کھا حکومت پاکستان ایران کے خلاف عائد امریکی پابندیوں کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں اور صلاح و مشورے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کھا کہ کورونا کا بحران شروع ھوتے ھی وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نیز دیگر پاکستانی عھدیداروں نے ایران کے خلاف پابندیوں کے خاتمے کے لیے رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیا تھا اور یہ معاملہ اب امریکی کانگریس میں پھنچ گیا ہے۔
عائشہ فاروقی نے مزید کھا کہ ایران ھمارا دوست اور ھمسایہ ملک ہے اور کورونا وائرس کے خلاف مھم میں باھمی تعاون کا فروغ ایک فطری امر ہے تاکہ اس مھم میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جاسکے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستانی زائرین کی واپسی کے حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان جاری تعاون کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ ھم پاکستانی زائرین کو بھترین خدمات فراھم کرنے پر حکومت ایران کے شکر گزار ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستان نے مختلف ملکوں میں پھنسے ھوئے اپنے شھریوں کی واپسی کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ توقع ہے کہ ایران میں مقیم تقریبا تین لاکھ زائرین خصوصی پروازوں کے ذریعے جلد پاکستان واپس جا سکیں گے۔

Add comment


Security code
Refresh