www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

204913
ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے خلیج فارس نامی اسٹریٹیجک ریڈار سسٹم کی رونمائی کی ہے۔
ھائی رینج KF ریڈار سسٹم، آٹھ سو کلومیٹر کی حدود میں دشمن کے متحرک اھداف کا پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ خلیج فارس نامی ریڈار سسٹم جدید ترین تھری ڈی ٹیکنالوجی سے بھی لیس ہے اور ھر قسم کے روایتی، غیر روایتی اور بیلسٹک میزائلوں کا پتہ لگانے پر بخوبی قادر ہے۔
اس موقع پر مراقب نامی ایک اور ریڈار سسٹم کی بھی رونمائی کی گئی۔مراقب ریڈار سسٹم بھی جدید ترین تھری ڈی اور فیزڈ ایرے (Phased array) ٹیکالوجی سے لیس ہے۔
یہ ریڈار ھر چار سو کلومیٹر کی حدود میں نچلی اور درمیانی سطح پر پرواز کرنے والے ھر قسم کے چھوٹے فضائی اھداف اور عام ریڈار کی نظر سے بچ جانے والے ڈرون طیاروں کا پتہ لگانے کی توانائی رکھتا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh