www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

202711
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے خلیج فارس میں ھر قسم کی مھم پسندی کے نتائج کی طرف سے امریکا کو خبردار کیا ہے۔
مغربی ایشیا میں امریکا کے پانچویں بحری بیڑے اور بعض امریکی حکام نے گزشتہ دنوں دعوی کیا کہ بارہ اپریل کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بارہ جنگی کشتیوں نے شمالی خلیج فارس میں امریکی جنگی بحری جھازوں کے راستے میں رکاوٹیں ڈالیں۔
اس بیان میں دعوی کیا گیا کہ سپاہ پاسداران کی جنگی کشتیاں بڑی تیز رفتاری کے ساتھ، بھت قریب سے امریکی جنگی جھازوں کے سامنے سے گزری ہیں۔
سپاہ پاسداران انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ نے اتوار کو ایک بیان جاری کر کے، دھشت گرد امریکی فوجیوں کی ھالی وڈ اسٹائل کی اس داستان کے بارے میں کھا ہے کہ امریکی بحریہ نے چھے اور سات اپریل کو، خلیج فارس میں ابتدائی انتباھات کو نظر انداز کرتے ھوئے، انتھائی خطرناک اور غیر پیشہ ورانہ طریقے سے ایرانی کشتیوں کا راستہ روکا لیکن پھر سامنے سے ھٹنے پر مجبور ھو گئی۔
اس بیان میں کھا گیا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب کے بحری یونٹ نے دھشت گرد امریکی بحریہ کے غیر قانونی اقدامات اور مھم پسندی کو لگام دینے، ایرانی جھاز رانی کی سلامتی کے استحکام اور ایندھن کی اسمگلنگ کی روک تھام کی غرض سے خلیج فارس میں اپنی سمندری حدود میں گشت کی کارروائیاں بڑھا دی ہیں۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے بتایا ہے کہ اس سلسلے میں، بحری جنگی مشقوں کے علاقے کے اندر، نشانے بازی کا اعلان کئے جانے کے بعد پندرہ اپریل کو گیارہ جنگی کشتیاں اس علاقے کی جانب روانہ ھوئیں تو ان کا سامنا امریکی جنگی بحری جھازں سے ھوا۔ پاسداران انقلاب اسلامی کے بیان میں کھا گیا ہے کہ خلیج فارس کے اندر نشانے بازی کی مشق کا علاقہ نقشے پر پہلے سے ھی معین ہے۔
بیان میں کھا گیا ہے کہ امریکی دھشت گردوں نے انتباھات پر کوئی توجہ نھیں دی اور غیر پیشہ ورانہ اشتعال انگیز اقدامات انجام دیئے جس پر ایران کی جنگی کشتیوں نے استقامت سے کام لیا اور سر انجام امریکی جنگی بیڑا اور جنگی جھاز پاسداران انقلاب کی کشتیوں کے راستے سے ھٹنے پر مجبور ھوگئے۔
سپاہ پاسداران انقلاب کے بیان میں امریکیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں بین الاقوامی قوانین اور جھاز رانی کے اصولوں کی پابندی کریں ۔ بیان میں کھا گیا ہے کہ امریکی دھشت گردوں کو معلوم ھونا چاھئے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، اس علاقے میں بیرونی طاقتوں کے خطرناک اور اشتعال انگیز اقدامات کو ایران کی قومی سلامتی کے لئے خطرہ سمجھتی ہے جنھیں وہ کسی بھی حال میں نظر انداز نھیں کرسکتی اور غلط اندازوں پر مبنی امریکہ کے ھر اقدام کا دنداں شکن جواب دے گی۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس خطے میں امریکی دھشت گردوں کی غیر قانونی موجودگی، شر پسندی اور بد امنی کی بنیاد ہے اور مغربی ایشیا سے امریکی فوجیوں کا انخلا اس خطے میں پائیدار سلامتی اور استحکام کے قیام کا واحد راستہ ہے۔

Add comment


Security code
Refresh