
اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ایران کورونا پرقابو پانے کے مرحلے کے قریب پھنچ چکا ہے، یہ بات صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے کھی۔ دوسری جانب ایران میں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے تجرباتی بنیادوں پر جدید ترین اینٹی باڈی کی تیاری اور تجرباتی بنیادوں پر اس کے استعمال کا اعلان کیا گیا ہے۔
انسداد کورونا قومی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی کا کھنا تھا کہ ملک میں کورونا اسکریننگ کے نئے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ کورونا اسکریننگ کے نئے مرحلے میں ایسے لوگوں کے ٹیسٹ کیے جائیں گے جو ان لوگوں کے ساتھ رابطے میں رھے جن کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
اجلاس میں ملک کے مختلف صوبوں میں کورونا کی صورتحال اور اعداد و شمار کے بارے میں پیش کی جانے والی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پرصدر ایران نے کھا کہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ملک کورونا پر قابو پانے کے مرحلے کے قریب پھنچ گیا ہے۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے شریف یونیورسٹی کی تیار کردہ کورونا ایپلیکیشن کے بارے میں کھا کہ اس ایپ کے ذریعے وزرات صحت کے فراھم کردہ ڈیٹا کی مدد سے اس بات کا پتہ لگایا جاسکتا ہے کہ کورونا کے لحاظ سے کون شخص ریڈ ہے اور کون شخص یلو ہے اور ان کی نگھداشت ضروری ہے۔
درایں اثنا ایرانی سائنسدانوں کی انتھک کوششوں کے نتیجے میں ملک میں کورونا وائرس اینٹی باڈی کے لیے مختص ایمیونوگلوبولین کی تیاری کے لیے لازمی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
اینٹی باڈیز ایسے پروٹین ہیں جو جسم کے دفاعی نظام میں، کسی خاص اینٹی جن کے مقابلے میں پیدا ھوتے ہیں اور خون میں گردش کرتے ہیں۔
ایران کے پلازما ٹریٹمنٹ پروجیکٹ کے سربراہ ڈاکٹر حسن ابو القاسمی کے مطابق اس قسم کے اینٹی باڈیز کی تیاری کا نظریہ ایرانی سائنسدانوں کا مخصوص نظریہ ہے جو اس وقت اپنے آخری مرحلے سے گزر رھا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ اس منصوبے کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ھوئے ہیں اور ھمیں وزارت صحت کی حتمی توثیق اور فیصلے کا انتظار ہے۔
ایران پلازما ٹریٹمنٹ پروجیکٹ کے سربراہ نے مزید کھا کہ پلازما کو خالص بنانا اور اس کی آسان نگھداشت اس طریقۂ علاج کی اھم ترین خصوصیات ہیں۔ انھوں نے کھا کہ پلازما کو اگرچہ منفی بیس ڈگری سینٹی گریڈ سے کم درجہ حرارت میں مخصوص بیگ میں محفوظ رکھا جانا چاھیے لیکن ھم جو اینٹی باڈی پلازما تیار کر رھے ہیں اسے میڈیکل اسٹور میں بھی رکھا جا سکے گا۔
ایران کورونا پر قابو پانے کے قریب پھنچ گیا، صدر ایران کا اعلان
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 264

