www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

017769
سعودی عرب میں کورونا وائرس میں مبتلا ھونے والے افراد کی تعداد 10 ھزار سے زائد ھوگئی ہے۔
سعودی عرب کی وزارت صحت کے ترجمان محمد عبد العالی نے اس بات کی اطلاع دی ہے۔
سعودی اخبار عکاظ کے مطابق محمد عبد العالی نے پیر کے روز بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 1122 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس ملک میں کورونا کی زد میں آنے والے افراد کی تعداد 10 ھزار 484 ھوگئی ہے۔
عبد العالی نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے 6 ھلاکتیں ھوئی ہیں اور اس وائرس سے اب تک مجموعی طور پر ھلاک ھونے والوں کی تعداد 103 ھوگئی ہے۔
دنیا امیں اب تک تقریبا 25 لاکھ افراد کورونا وائرس میں مبتلا ھو چکے ہیں جس میں 1 لاکھ 65 ھزار سے زائد افراد ھلاک ھو چکے ہیں جبکہ 6 لاکھ 35 ھزار سے زائد افراد اس سے صحتیاب ھوئے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh