
عراقی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے کھا ہے کہ مصطفی الکاظمی کی کابینہ کی توثیق و حمایت کے مسئلے پر پارلیمانی اور سیاسی سطح پراتفاق پایا جاتا ہے۔
عراقی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر بشیر الحداد نے پیر کو اپنے ایک بیان میں کھا کہ مصطفی الکاظمی جنھیں کابینہ تشکیل دینے کی ذمہ داری دی گئی ہے، گذشتہ دو روز سے مذاکرات کر رھے ہیں جو مثبت انداز میں جاری ہیں اور سیاسی فریق مذاکرات کے عمل سے مطمئن ہیں۔
عراقی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر بشیر الحداد نے اس بات کا ذکر کرتے ھوئے کہ کردوں نے الکاظمی کے ساتھ مذاکرات کے لئے کوئی پیشگی شرط نھیں رکھی ہے، کھا کہ الکاظمی کردستان کے حقوق، عادل عبد المھدی حکومت کے ساتھ اربیل کے سمجھوتے اور آئین کے پابند ہیں اور موجودہ حکومت کے ساتھ اپنے مذاکرات کو جاری رکھے ھوئے ہیں۔
درایں اثنا کردستان پٹریاٹک یونین دھڑے کے رکن طہ امین نے کھا ہے کہ مصطفی الکاظمی اس ھفتے اپنی کابینہ کے وزراء کا تعین کرنے کے لئے سیاسی فریقوں کے ساتھ صلاح و مشورے کو آگے بڑھائیں گے اور جلد ھی کابینیہ کے وزراء کا ترکیبی جائزہ لینے کے لئے عراقی کردستان کا دورہ کریں گے۔
کردستان پیٹریاٹیک یونین دھڑے کے رکن نے کھا کہ الکاظمی کی کابینہ کے وزراء کا تعین ھو چکا ہے۔ انھوں نے کھا کہ کل بائیس وزارتی قلمدان ھوں گے جن میں گیارہ وزراتیں شیعہ گروھوں کے لئے، چھے اھلسنت اور پانچ کردوں کے لئے مختص ھوں گی۔
الکاظمی کی کابینہ کی توثیق و حمایت پر عراق متفق
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 277

