یمنی فوج اور رضاکار فورس نے ملک کے جنوبی علاقے باب غلق میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کی پیشرفت روک دی اور انھیں کاری ضرب لگائی ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے پیر کے روز کھا کہ یمنی فوج نے دفاعی آپریشن کے دوران سعودی اتحاد کے کم از کم 52 فوجیوں کو ھلاک یا زخمی کر دیا۔
در ایں اثنا یمن کے المیسرہ ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے مآرب اور صعدہ سمیت متعدد صوبوں پر کئی بار ھوائی حملے کئے۔
یمن کے خلاف جنگ اور جارحیت کا سلسلہ ایسے وقت میں جاری ہے جب سعودی جنگی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے نو اپریل کو جنگ بندی کا اعلان کرتے ھوئے دعوی کیا تھا کہ دو ھفتے کی اس جنگ بندی میں مزید توسیع کا امکان پایا جاتا ہے، تاھم سعودی جنگی اتحاد نے اپنی ھی اعلان کردہ جنگ بندی کی ایک دن بھی پابندی نھیں کی اور اس اعلان کے محض چند گھنٹے بعد ھی یمن کے رھائشی علاقوں اور شھری اھداف کو زمینی اور فضائی حملوں کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔
یمنی فوج نے سعودی اتحاد کے حملوں کو ناکام بنا دیا، 52 ھلاک یا زخمی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 225