ھندوستان میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رھا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1336 نئے کیسز درج کیے گئے۔
ھندوستانی میڈیا کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار میں کھا گیا ہے کہ کورونا وائرس ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1336 نئے کیسز درج کئے جانے کے ساتھ ھی متاثرین کی تعداد 18 ھزار کے پار پھنچ گئی اور اس دوران اس وبا سے مزید47 افراد کی موت کے بعد ھلاک شدگان کی مجموعی تعداد 590 ھو گئی ہے۔
ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک کل 18601 کیسز کی تصدیق ھوئی ہے جن میں 77 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔
کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کے صحت مند ھونے کی رفتار بھی تیز ھوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثر 705 افراد کے صحت مند ھونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد 3252 تک پھنچ گئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق کورونا سے سب سے شدید متاثرہ ریاست مھاراشٹر ہے جھاں متاثرین کی تعداد میں ایک دن میں 463 کیسز کا اضافہ درج کیا گیا اور مجموعی تعداد 4666 ھوگئی۔
ھندوستان میں کورونا کی برق رفتاری جاری
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 242