www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

806285
اسلامی جمھوریہ ایران کو خلائی تحقیقات کے شعبے میں مزید ترقی حاصل ھوئی ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلائی شعبے کے کمانڈر امیر علی حاجی زادے نے کثیر المقاصد سیٹیلائٹ کی خلا میں روانہ کئے جانے اور تنصیب کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ نور سیٹیلائٹ کے روانہ ھونے کے کچھ دیر بعد ھی زاھدان اور چابھار اسٹیشنوں سے سگنل مل گیا۔
ملک کا پہلا دفاعی سیٹیلائٹ بدھ کے روز خلا میں روانہ کیا گیا جو کامیابی کے ساتھ زمین کے مدار میں پھنچ گیا ہے۔ نور نامی دفاعی سیٹلائٹ کو خلا میں پھنچانے کے لیے دو مرحلے والے قاصد نامی راکٹ کا استعمال کیا گیا جس نے سیٹلائٹ کو چار سو پچیس کلومیٹر کی بلندی پر زمین کے مدار میں کامیابی کے ساتھ پھنچایا۔
ان کا کھنا تھا کہ سیٹیلائٹ روانہ ھونے اور زمین کے مدار میں پھنچنے کے 90 منٹ بعد ھی اس سے سگنل حاصل ھونا شروع ھو گیا۔
ان کا کھنا تھا کہ اسلامی جمھوریہ ایران ملک کی ھر جگہ سے اور کبھی بھی سیٹیلائٹ روانہ کر سکتا ہے۔
اس سے پہلے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کھا تھا کہ خلا میں سیٹیلائٹ کی کامیابی کے ساتھ تنصیب کے بعد ایران کی دفاعی طاقت میں مزید اضافہ ھوگیا ہے.

Add comment


Security code
Refresh