www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

880509
چین نے بدھ کے روز امریکی ریاست میسوری کی جانب سے کوویڈ ۔19 کے خلاف دائر مقدمہ کو "احمقانہ اور خودمختاری کی خلاف ورزی" قرار دیتے ھوئے مسترد کردیا ہے۔
اس قانونی چارہ جوئی میں ، چین پر کورونا وائرس سے متعلق اطلاعات کو چھپانے اور اس کے خلاف خبردار کرنے والوں کو گرفتار کرکے دنیا کو ناقابل تلافی نقصان پھنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
اس طرح کا پہلا مقدمہ مشرقی ریاست میسوری کی ایک عدالت میں میسوری کے اٹارنی جنرل ایرک شمٹ کے ذریعہ چینی حکومت، حکمران چینی کمیونسٹ پارٹی اور دیگر چینی عھدیداروں اور اداروں کے خلاف دائر کیا گیا ہے۔
اس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے ابتدائی حساس ھفتوں میں چینی حکام نے عوام کو دھوکہ دیا، اھم معلومات خفیہ رکھیں، ان افراد کو گرفتار کیا جنھوں نے اطلاعات عام کیں۔ پختہ ثبوت ھونے کے باوجود انسان سے انسان میں انفیکشن کی بات کا انکار کیا، اھم طبی تحقیقات کو تباہ کیا، لاکھوں افراد کو انفیکشن کا شکار ھونے کا سبب بنا۔

Add comment


Security code
Refresh