www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

803782
ایران کے صدر نے عمان کے بادشاہ سے گفتگو کرتے ھوئے کھا ہے کہ تھران، مغربی ایشیا کا بحران علاقے کے ملکوں کے ذریعے حل کئے جانے کے بارے میں تیار کئے جانے والے ھر طرح کے منصوبے کی حمایت کرے گا۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کے روز عمان کے بادشاہ ھیثم بن طارق سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ھوئے آبنائے ھرمز کے امن منصوبے سے متعلق تھران کے ساتھ مسقط کے تعاون کی قدردانی کی۔
انھوں نے کھا کہ تھران اور عمان کے تعلقات ھمیشہ خوشگوار رھے ہیں اور اسی کی بدولت آبنائے ھرمز میں امن و استحکام برقرار رھا ہے۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے کھا کہ ایران و عمان نے ھمیشہ علاقے میں جنگ و خونریزی روکنے کی کوشش کی ہے اور اس قسم کے اقدامات جاری رھنے چاھئیں تاکہ جنگِ یمن کو بند کرایا جا سکے، کیوں کہ یمن میں اس جنگ کے نتیجے میں تباھی و بربادی اور قحط و بھوک مری کی صورت حال پیدا ھوئی ہے۔
صدر ایران نے کرونا وائرس پھیلنے کے نتیجے میں علاقے اور پوری دنیا کی صورت حال کا ذکر کرتے ھوئے اس وبائی بیماری کے مقابلے میں تمام ملکوں کے باھمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
اس ٹیلیفونی گفتگو میں شاہ عمان نے بھی دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید فروغ دیئے جانے اور ایران اور عمان کے درمیان سمجھوتوں پر عمل کئے جانے پر زور تاکید کی۔
ساتھ ھی انھوں نے علاقے اور آبنائے ھرمز میں قیام امن سے متعلق ایران کی کوششوں کی بھی قدردانی کی۔

Add comment


Security code
Refresh