ایران میں کورونا وائرس سے صحت یاب ھونے والوں کی تعداد تریسٹھ ھزار سے زیادہ ھوگئی ہے۔
ایران کی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر کیانوش جھانپور نے بدھ کو اپنی روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ اب تک کورونا میں مبتلا ھونے والے ترسٹھ ھزار ایک سو تیرہ مریض صحت یاب ھو چکے ہیں اور انھیں اسپتالوں سے رخصت کر دیا گیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا کے ایک ھزار ایک سو چورانوے نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد کورونا وائرس کے حتمی مریضوں کی تعداد پچاسی ھزار نو سو چھیانوے ھو گئی ہے۔
انھوں نے کھا ھمیں افسوس کے پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران مزید چورانوے افراد جان کی بازی ھار گئے ہیں۔ اس طرح ملک میں کورونا سے جاں بحق والوں کی کل تعداد پانچ ھزار تین سو اکیانوے تک جا پھونچی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد پچیس لاکھ پچاسی ھزار چار سو اڑسٹھ ھوگئی ہے۔ جن میں سے ایک لاکھ اٹھہتر ھزار آٹھ سو پینتالیس افراد اپنی جان کی بازی ھار چکے ہیں جبکہ چھے لاکھ چھیانوے ھزار ایک سو ستتر افراد صحت یاب ھوئے ہیں۔
ایران، کورونا کو مات دینے والوں کی تعداد 63ھزار سے زیادہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 233