القاعدہ کے سرغنے اسامہ بن لادن پر گولی چلانے والے امریکی دھشتگرد فوجی نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے اسامہ بن لادن کو پھچان لیا تھا۔
القاعدہ کے سرغنے اسامہ بن لادن کی ھلاکت کے 9 سال گذر جانے کے بعد امریکی دھشتگرد فوجی راب اونیل نے فاکس نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ھوئے کھا کہ ھمیں کئی ھفتوں تک امریکہ کے پہاڑی علاقوں میں خصوصی تربیت دی گئی۔ ان کا کھنا تھا کہ اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن تقریبا 38 منٹ تک جاری رھا اور ھمیں یہ شدید خطرہ تھا کہ شاید ھم زندہ نھیں بچیں گے۔
راب اونیل کا کھنا تھا کہ میں اورایک اورامریکی فوجی اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ کی تیسری منزل پر پھنچے اور جب اسامہ بن لادن کے کمرے میں داخل ھوئے تو وہ اپنی بیٹیوں اور ایک بیوی کے ساتھ وھاں تھا اور ھمیں دیکھ کر وہ اپنی بیوی کے پیچھے چھپنے کی کوشش کی لیکن چونکہ میں ان سے دو قدم کے فاصلے پر تھا اس لئے میں نے اسے پھچان لیا اور صرف ایک سیکنڈ کے وقفے کے بعد اس پر گولی چلادی ۔ امریکی دھشتگرد فوجی نے دعوی کیا کہ اسامہ بن لادن نے فائرنگ سے قبل کچھ بھی نھیں کہا۔
واضح رھے کہ یکم اور دو مئی 2011ء کی درمیانی شب تین امریکی فوجی ھیلی کاپٹر نے پاکستانی سرحد عبور کر کے پاکستان کے شھر ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ پر دھاوا بول دیا۔ آپریشن کے ابتدائی مرحلے میں ھی ایک ھیلی کاپٹر گرکر تباہ ھو گیا جس کے متعلق یہ بھی شبہ ہے کہ اسے امریکی حکام نے خود مارگرایا تا کہ آپریشن میں اپنے لیے ھمدردی کا جواز پیدا کر سکیں۔
بعض القاعدہ ارکان کے بقول اسامہ بن لادن ھر وقت خود کش جیکٹ پھنے رھتے تھے۔ لھذا انھوں نے گرفتاری سے پہلے ھی خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ جب کہ امریکی فوجی کے دعوے کے مطابق بن لادن کو گولی ماری گئی اور اس کی لاش سمندر برد کردی گئی۔
اسامہ بن لادن کو گولی مارنے اور ھلاک کرنے کا دعوی ایک بار پھر ایسے میں سامنے آیا ہے کہ جب مشھور امریکی صحافی سیمور حرش نے اسامہ کی اس حملہ میں موت پر شک کا اظھار کرتے ھوئے کھا کہ امریکی روئیداد جھوٹ پر مبنی ہے۔
دوسری جانب ورلڈ نیوز ڈیلی رپورٹ کے مطابق ایڈورڈ اسنوڈن کا کہنا ہے کہ اس کے پاس موجود دستاویزات کی روشنی میں اسامہ بن لادن سی آئی اے کے پے رول پر ہے اور اب بھی کیریبین ملک "بھاما" میں عیش وعشرت کی زندگی گزار رھا ہے۔ ماسکو ٹریبیون کی رپورٹس کے مطابق اسنوڈن نے دعویٰ کیا ہے کہ ایسی دستاویزات موجود ہیں جن سے معلوم ھوتا ہے کہ اسامہ بن لادن کو تاحال سی آئی اے کی پشت پناھی حاصل ہے، وہ اب بھی ایک لاکھ ڈالر ماھانہ وصول کر رھا ہے۔
مشھور امریکی صحافی سیمور حرش نے اسامہ کی اس حملہ میں موت پر شک کا اظھار کرتے ھوئے کھا کہ امریکی روئیداد جھوٹ پر مبنی ہے۔
اسامہ بن لادن پر گولی چلانے والے امریکی فوجی کا نیا انکشاف
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 299