حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کھا کہ جرمنی کی جانب سے حزب اللہ کو دھشت گرد تنظیم قرار دینے کا فیصلہ متوقع تھا اور اس سے پہلے بھی کچھ یورپی حکومتوں نے ایسا اقدام کیا ہے جبکہ کچھ دوسری حکومتیں بھی ایسے اعلان کرسکتی ہیں۔
سید حسن نصر اللہ نے اپنی تقریر میں کھا کہ جرمنی نے یہ فیصلہ امریکا کے دباؤ میں کیا ہے اور اس کا مقصد پورے علاقے میں حزب اللہ کو نشانہ بنانا ہے۔
انھوں نے کھا کہ جرمنی کا فیصلہ، دراصل خطے میں اسلامی مزاحمتی محاذ کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ کا ایک حصہ اور خطے پر تسلط حاصل کرنے کی سازش ہے۔
حزب اللہ کے سربراہ نے کھا کہ جرمنی نے حزب اللہ کے دھشت گرد تنظیم ھونے کا ایک بھی ثبوت پیش نھیں کیا ہے جس سے ثابت ھوتا ہے کہ یہ ایک سیاسی کھیل ہے جس کا مقصد امریکا اور اسرائیل کو خوش کرنا ہے۔
سید حسن نصر اللہ نے جرمنی میں مقیم لبنانیوں کو مخاطب کر کے کھا کہ آپ کو پریشان ھونے کی ضرورت نھیں ہے،آپ پر عائد تمام الزامات بے بنیاد ہیں اور ان کا مقابلہ قانونی طریقوں سے کیا جاسکتا ہے۔
انھوں نے اسی طرح لبنانی حکومت سے تاکید کی کہ وہ جرمنی میں مقیم لبنانی شھریوں کی حمایت میں آگے آئے۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے اس تنظیم کے ساتھ اظھار یکجھتی کرنے والے تمام ممالک اور تنظیموں کا شکریہ ادا کیا اور کھا کہ جرمنی کے اس فیصلے سے ھمارے موقف میں کوئی تبدیلی نھیں آئے گی اور ھم اس سازش کا مقابلہ کرتے رھیں گے۔
امریکا اور اسرائیل کو خوش کرنے کے لیے جرمنی سیاسی کھیل کھیل رھا ہے: حزب اللہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 233