www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

709063
افغانستان کی قومی سلامتی کونسل نے کھا ہے کہ امن کے عمل اور کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے مزید 98 طالبان قیدیوں کو رھا کردیا گیا ہے۔
ایسنا نے رپورٹ دی ہے کہ افغانستان کی قومی سلامتی کونسل کے بیان کے مطابق طالبان قیدیوں کو افغان صدر اشرف غنی کے حکم پر قیدیوں کی عمر، جسمانی پوزیشن، قید کی باقیماندہ مدت اور کورونا وائرس پر قابو پانے کا جائزہ لینے کے بعد رھا کیا جا رھا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق طالبان قیدیوں کو کابل کے پلچرخی جیل سے رھا کیا گیا ہے۔ 98 طالبان قیدیوں کی رھائی کے بعد مجموعی طور پرجیل سے رھا ھونے والے طالبان کی تعداد 748 ھوگئی ہے۔
واضح رھے کہ افغان طالبان اور امریکا کے درمیان 29 فروری کو ھونے والے معاھدے کے تحت 5 ھزار طالبان اور ایک ھزار افغان حکومت کے قیدیوں کو رھا ھونا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh