www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

756248
عراق کی پولیس نے اس ملک کے شمالی علاقے میں دھشتگردانہ حملے کو ناکام بناتے ھوئے تین دھشتگردوں کو ھلاک کر دیا ہے۔
عراق کی پولیس کا کھنا ہے کہ صوبہ کرکوک کے علاقے وادی الشای میں دھشتگردوں نے ایک چیکنگ پوائنٹ پر حملہ کیا جسے فورسز نے ناکام بنا دیا۔ اس حملے میں تین دھشتگرد ھلاک ھو گئے۔ اس واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے احتیاطی تدابیر مزید سخت کر دیں۔ دوسری جانب عراق کے سکیورٹی ذرائع کا کھنا ہے کہ الحویجہ شھر کے الحلوات دیھی علاقے میں دھشتگرد گروہ داعش کے حملے میں دو سکیورٹی اھلکار جاں بحق ھو گئے۔
عراق میں داعش دھشتگردوں کی شکست کے باوجود بعض علاقوں میں اس کے عناصر موجود ہیں اور اکا دکا دھشتگردانہ کارروائیاں کرتے رھتے ہیں۔
داعش دھشتگرد گروہ نے دوھزار چودہ میں امریکہ اور اس کے مغربی و عربی اتحادیوں کی مالی و اسلحہ جاتی مدد سے عراق پر حملہ کر کے اس ملک کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کر لیا تھا اور بے پناہ ھولناک اور انسانیت سوز جرائم انجام دئے ۔ پھر اس کے بعد عراق نے ایران سے مدد کی اپیل کی تھی۔
عراقی فوج نے اسلامی جمھوریہ ایران کی مشاورتی مدد سے سترہ نومبر دو ھزار سترہ کو عراق میں داعش کے آخری گڑھ راوہ شھر کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کا اعلان کیا جس کے بعد عملی طور پر عراق سے داعشی تسلط کا خاتمہ کر دیا گیا۔

Add comment


Security code
Refresh