شام کی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ھوئے کھا ہے کہ حلب کے ایک تحقیقاتی مرکز پر غاصب صھیونی حکومت کے ھوائی حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج کے اینٹی میزائل سسٹم نے علی الصبح قدس کی غاصب اور جابر صھیونی حکومت کے جنگی طیاروں کی جانب سے حلب کے سائنس سے متعلق ایک تحقیقاتی مرکز پر داغے جانے والے راکٹوں کا سراغ لگا کر انھیں تباہ کردیا۔
آگاہ ذرائع کا کھنا ہے کہ حلب کی فضا میں 3 دھماکے سنے گئے جو داغے جانے والے میزائلوں کو اینٹی میزائل سسٹم سے نشانہ بنائے جانے کا نتیجہ ہے۔ ابھی تک اس حملے کے جانی اور مالی نقصان کے حوالے سے رپورٹ سامنے نھیں آئی ہے۔
قدس کی غاصب اور جابر صھیونی فوج ھمیشہ دھشتگردوں کی حمایت کی وجہ سے شام کی فوج اور تنصیبات پر حملے کرتی رھتی ہے۔
دوھزار گیارہ میں امریکہ، سعودی عرب اور ان کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دھشتگردوں نے حالات کا رخ صھیہنی حکومت کے حق میں موڑنے کے لئے شام میں بحران پیدا کیا جس کے بعد شام کی حکومت نے ایران اور روس کی مدد سے ملک میں داعش کا خاتمہ کیا جبکہ دیگر تکفیری دھشتگردوں کی پسپائی اور شکست کا سلسلہ اس وقت بھی جاری ہے۔
شام پر اسرائیل کا حملہ ناکام
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 276