چین کے ایک سرکاری اور سکیورٹی ادارے نے کھا ہے کہ بیجنگ اور واشنگٹن کے مابین جاری لفظی جنگ، براہ راست فوجی جنگ میں بدل سکتی ہے۔
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق چین کے ایک سرکاری ادارے نے کھا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق چین کے خلاف امریکہ کے الزامات اور دعوے دونوں ملکوں کے مابین فوجی جنگ کا سبب بن سکتے ہیں۔
چینی حکام نے دعوی کیا ہے کہ چین کی قومی سلامتی کی وزارت میں امریکہ اور چین کا فوجی جائزہ لینے سے متعلق ایک رپورٹ تیار کی گئی ہے جو چینی صدر شی جینپینگ کے حوالے کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب چین کی وزارت خارجہ نے دنیا بھرمیں کورونا وائرس پھیلانے کے امریکی الزام کو ایک بار پھر مسترد کرتے ھوئے کھا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اپنی نااھلی سے توجہ ھٹانے کے لیے الزام تراشی پر اتر آئی ہے۔
صدر ٹرمپ اور ان کے وزرا چین پر الزامات لگانے کے بجائے اپنے ملک اور قوم پر توجہ دیں جو ناکافی سھولیات کے باعث بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔
چین کی وزارت خارجہ نے اس بیان میں امریکہ کی جانب سے کورونا وائرس کی ووہان لیبارٹری میں تیاری کے الزام کی بھی سختی سے تردید کرتے ھوئے کھا کہ اقوام متحدہ، عالمی ادارہ صحت اور دیگر اداروں کی جانب سے بارھا انکار کے باوجود امریکہ اپنی ھٹ دھرمی پر قائم ہے۔
اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے دعویٰ کیا تھا کہ چین کے ووھان انسٹیٹیوٹ آف وائرولوجی میں کورونا وائرس کی تیاری کے بارے میں واضح شواھد مل گئے ہیں ۔
چین اور امریکہ کے مابین جنگ کا امکان
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 273