www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

702161
ایران کے نائب وزیر صحت نے کھا ہے کہ ملک میں کورونا سے متاثرین کی تعداد دن بدن کم ھوتی جارھی ہے ۔
اسلامی جمھوریہ ایران کے نائب وزیر صحت ایرج حریرچی نے ملک میں کورونا میں مبتلا ھونے والوں کی تعداد کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ ایران میں کورونا کے عروج پر پھنچنے کے دنوں کا اگر آج سے موازنہ کیا جائے توھسپتالوں میں داخل ھونے والے مریضوں کی تعداد 75 فیصد، جاں بحق ھونے والوں کی تعداد 70 فیصد اور انتھائی نگھداشت کے وارڈ (Icu) میں داخل ھونے والے مریضوں کی تعداد 45 فیصد کم ھوئی ہے۔
انھوں نے کھا کہ ایران میں کورونا اسکریننگ کے دوران 70 فیصد ایسے افراد کی تشخیص ھوئی جو کورونا میں مبتلا تھے اور یہ ایران کے طبی شعبے کیلئے ایک خوش آئند خبر ہے۔
واضح رھے کہ ایران میں کورونا کا مقابلہ کرنے کیلئے پہلے مرحلے میں 78 ملین افراد کی اسکریننگ کی گئی اور دورسرے مرحلے میں اب تک 30 ملین افراد کی اسکریننگ کی گئی جو پہلے مرحلے میں انجام پانے والی اسکریننگ سے زیادہ دقیق ہے۔
یاد رھے کہ ایران میں اب تک کورونا میں 98 ھزار 600 افراد مبتلا ھوئے ہیں کہ جن میں سے اب تک 79 ھزار سے زائد افراد اللہ کے فضل و کرم سے صحت یاب ھوئے اور 6 ھزار277 افراد جاں بحق ھوئے۔

Add comment


Security code
Refresh