www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

599664
ایک تحقیق میں دعوی کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کو روکنے کے لئے ایک دوسرے سے چھ فٹ کے فاصلے کا قانون ناکافی ہے کیونکہ یہ خطرناک وائرس چھیکنے یا کھانسنے سے تقریبا 20 فٹ کی دوری تک جا سکتا ہے۔
سائنس دانوں نے مختلف حالات میں کھانسنے، چھیکنے اور سانس چھوڑنے کے دوران نکلنے والے آلودہ قطروں کی توسیع کا ماڈل تیار کیا ہے ۔ تحقیقات میں یہ ملا کہ کورونا وائرس سردی اور رطوبت والے موسم میں تین گنا تک پھیل سکتا ہے۔
ان محققین اور سائنس دانوں میں امریکا کے سانتا باربرا میں واقع کیلیفورنیا یونیورسٹی کے محققین بھی شامل ہیں۔
محققین کا کھنا ہے کہ چھیکنے یا کھانسنے کے دوران آلودہ قطرے جراثیم کو 20 فٹ کے فاصلے تک لے جا سکتی ہیں۔
گزشتہ تحقیقات کی بنیاد پر انھوں نے بتایا کہ چھیکنے، کھانسنے حتی معمول کی گفتگو سے تقریبا 40 ھزار قطرے نکل سکتے ہیں۔ یہ قطرے ھر سکینڈ میں چند میٹر سے لے کر چند سو میٹر تک جا سکتی ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh