ھندوستان اور پاکستان میں کورونا وائرس میں مبتلا ھونے والوں کی یومیہ شرح بڑھتی جا رھی ہے۔
ھندوستانی وزارت صحت کے بدھ کی صبح جاری ھونے والے اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹے میں ملک کے مختلف علاقوں میں کورونا کے 6387 نئے کیس سامنے آئے جس کے بعد ھندوستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد 151767 ھو گئی۔
اس دوران کورونا کے مزید 70 مریض جان کی بازی ھار گئے جس کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 4337 ھو گئی ہے۔
ھندوستانی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کرونا کے مزید 3935 مریض صحتیاب ھوئے۔ رپورٹ کے مطابق ھندوستان میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 83004 ہے۔
ھندوستانی میڈیا کے مطابق ھندوستان میں کورونا سے متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد مھاراشٹرا میں ہے ۔ اس ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 2091 نئے مریضوں کا اندارج کیا گیا جس کے بعد مھاراشٹر میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 54758 ھو گئی۔ مھاراشٹر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 1792 ھوگئی ہے جبکہ 16954 مریض صحتیاب ھوکے اسپتالوں سے اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔
ھندوستان کے قومی دارالحکومت دھلی میں گزشتہ چـوبیس گھنٹے میں کورونا کے 792 نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جس کے بعد متاثرین کی تعداد 15257 اور پندرہ نئی اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد 303 ھو گئی ہے۔
دوسری جانب پاکستانی میڈیا کا کھنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ھی پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ھوا ہے، پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 59 ھزار 151 ھو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ھزار 225 ھو گئی۔
کورونا وائرس کے ملک میں 38 ھزار 784 مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 19 ھزار 142 مریض اس بیماری سے صحت یاب ھو چکے ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا سے اموات تمام صوبوں سے زیادہ ہے اور وہاں 416 افراد ھلاک ھوئے ہیں ۔
سندھ میں کورونا وائرس سے 374 مریض جان کی بازی ھار چکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا سے ھلاکتیں 362 ھو گئی ہیں۔
کورونا وائرس سے بلوچستان میں 42 افراد انتقال کر چکے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 ھزار 879 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 18 افراد اس وباء سے جان کی بازی ھار چکے ہیں۔
گلگت بلتستان میں 638 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 9 افراد جاں بحق ھوئے ہیں۔
ھندوستان میں ڈیرھ لاکھ جبکہ پاکستان میں انسٹھ ھزار سے زائد کورونا متاثرین
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 225