سعودی عرب کے جارح اتحاد نے مغربی یمن کے الحدیدہ صوبے پر توپخانے سے شیلنگ کر کے بیس افراد کو شھید اور زخمی کر دیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی قیادت والے جارح سعودی اتحاد نے اتوار کے روز الحدیدہ صوبے کے حی الزھور علاقے پر توپخانے سے فائرنگ کی۔ اس حملے میں چار عام شھری جاں بحق اور سولہ دیگر زخمی ھو گئے۔ جارح اتحاد کے فوجیوں نے اس حملے میں الحدیدہ صوبے میں یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورس کے ٹھکانوں پر توپ کے ایک سو نو گولے فائر کیے۔
اس اتحاد کے جنگی طیاروں نے بھی پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کی۔
یاد رھے کہ یمن کے الحدیدہ صوبے میں سن دو ھزار اٹھارہ میں سویڈن کے شھر اسٹاک ھوم میں ھونے والے سمجھوتے کے تحت فائر بندی نافذ ہے جس کی سعودی اتحاد مسلسل خلاف ورزی کر رھا ہے۔
سعودی عرب نے امریکا، متحدہ عرب امارات اور کچھ دیگر ممالک کی مدد سے مارچ سن دو ھزار پندرہ میں یمن پر حملہ کر دیا تھا جو اب بھی جاری ہے۔ اس نے اسی طرح اس غریب عرب ملک کا بری، بحری اور فضائي محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔
سعودی اتحاد کے حملوں اور غیر انسانی محاصرے کی وجہ سے اب تک یمن کے سولہ ھزار سے زیادہ افراد جاں بحق، دسیوں ھزار زخمی اور دسیوں لاکھ بے گھر ھو چکے ہیں۔
مغربی یمن پر جارح سعودی اتحاد کا حملہ، بیس افراد شھید اور زخمی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 220